ون رینک ون پنشن (اوآراوپي) کے منصوبہ کا فائدہ نہ ملنے سے غیر مطمئن ہو
کر خود کشی کرنے والے سابق فوجی رام كشن گریوال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے
لئے جنتر منتر پر کینڈل مارچ میں شامل ہونے کے دوران حراست میں لئے گئے
کانگریسی نائب صدر راہل گاندھی کو پولیس نے کچھ ہی دیر بعد رہا
کر دیا۔ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر گاندھی کینڈل ی مارچ میں حصہ لینے کے لئے انڈیا گیٹ کی طرف جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس کی جانب سے بار بار آگے نہ بڑھنے کی درخواست کئے جانے کے باوجود وہ
نہیں مانے جس کی وجہ سے ٹالسٹائے مارگ پر انہیں کچھ دوسرے لوگوں کے ساتھ
حراست میں لے لیا گیا۔